کل قبلے کی سمت کا درست تعین کیا جاسکے گا

105

کل قبلے کی سمت کا درست تعین کیا جاسکے گا

کل قبلے کی سمت کا درست تعین کیا جاسکے گا

کل مورخہ 28 مئی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس سے قبلے کی سمت کا درست تعین کیا جاسکے گا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق کل مورخہ 28 مئی 2022 کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس سے قبلے کی سمت کا درست تعین کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ ہر سال ماہر فلکیات کی جانب سے قبلہ رخ کا صحیح سمت میں تعین کرنے کے لیے ایک تاریخ مقرر کی جاتی ہے کیونکہ اس وقت سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوتا ہے جبکہ سورج سال میں دو مرتبہ خانہ کعبہ کے ٹھیک اوپر آتا ہے۔

خیال رہے کہ جب قبلے کی سمت متعین کرنے کا جدید ترین سسٹم موجود نہیں تھا تو دنیا بھر میں موجود مسلمان خانہ کعبہ پر سورج کا منظر دیکھ کر ہی قبلہ رخ کا تعین کیا کرتے تھے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }