سری لنکا معاشی بحران، آسٹریلوی کھلاڑیوں کی دورے پر تشویش

53
Print Friendly, PDF & Email

سری لنکا معاشی بحران، آسٹریلوی کھلاڑیوں کی دورے پر تشویش

آسٹریلوی کھلاڑیوں نے سری لنکا میں جاری بحران کے دوران دورے پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے سری لنکا کے آئندہ دورے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا وہ دورے کو آگے بڑھانے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں تاہم کھلاڑی سری لنکا کی صورتحال سے بہت واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا مناسب ہے کہ سری لنکا میں جاری بحران کے دوران دورہ مشکل ہے جبکہ خاص کر ایسے حالات میں جب سری لنکن عوام کو خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، بجلی کی بندش، ایندھن اور راشن کی کمی جیسے حالات کا سامنا ہو۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی کرکٹ کو جاری رکھنا چاہتے ہیں جبکہ دورے کے انتظامات اور منصوبہ بندی کے حوالے سے وہ کرکٹ ایسوسی ایشن سے رہنمائی اور مشورہ لیں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے جون تا جولائی میں سری لنکا کے دورے کا اعلان کیا ہے جس دوران وہ سات ہفتے وہاں قیام کریں گے جبکہ آسٹریلیا نے اپنے دورہ سری لنکا کے لیے تینوں فارمیٹ کی ٹیموں کا بھی اعلان کردیا ہے۔

آسٹریلیا کے دورہ سری لنکا کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی۔ علاوہ ازیں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی شیڈولڈ ہے۔

خیال رہے کہ سری لنکا 1948 میں آزادی کے بعد سے اپنے بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے جبکہ غیر ملکی زرمبادلہ کی شدید قلت نے درآمدات میں شدید کمی کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.