ایشیا ہاکی کپ 2022 میں پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بنگلا دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-8 کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
#heroasiacup2022 pic.twitter.com/u62yzi5Awn
— Asian Hockey Federation (@asia_hockey) June 1, 2022
Advertisement
پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے دو جبکہ رضوان علی، افراز، عبدالحنان شاہد، عمر بھٹہ، اعجاز احمد اور غضنفر علی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
The Hero Man of the Match
Pakistan vs Bangladesh
#3 Pakistan Mubashar Ali#heroasiacup2022 pic.twitter.com/Be0OmhhyL3— Asian Hockey Federation (@asia_hockey) June 1, 2022
واضح رہے کہ سب سے زیادہ چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان ٹیم نہ صرف ایشیا ہاکی کپ کی سیمی فائنل دوڑ سے باہر ہوگئی تھی بلکہ تاریخ میں دوسری مرتبہ ہاکی ورلڈکپ کے لیے بھی کوالیفائی نہ کرسکی۔