لاہور قلندرز کے کپتان اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ کاونٹی کھیلنے سے مختلف تجربہ حاصل ہوا ، امید یے پاکستان ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جاوں گا تو فائدہ ہو گا ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیزمضبوط ٹیم ہے جو پاکستان آرہی ہے ، انٹرنیشنل ٹیم کوئی بھی آسان نہیں ہوتی، ویسٹ انڈیز کے خلاف فل اسٹرنتھ سے جائیں گے اور ورلڈکپ کے لیے یہ سیریز بہت اہم ہیں جس کے لیے ہم سب تیار ہیں اور کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ گرمی میں فاسٹ باولر کے لیے لمبے اسپیل کرنا مشکل ہوگا ، ملتان میں گرمی کے لحاظ سے ہم خود کو تیارکریں گے ، ملتان کی گرمی کو دیکھتے ہوئے کیمپ میں لمبے سیشن رکھے ہیں ، بطور پروفیشنل گرمی برداشت کرنے کے لئے تیار ہیں ۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ کاونٹی کھیلنے سے مختلف تجربہ حاصل ہوا ، امید یے پاکستان ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جاوں گا تو فائدہ ہو گا ، اسپیڈ سے کچھ نہیں ہوتا ، سوئنگ، سیم کے ساتھ لائن لنتھ پر بال کرنا زیادہ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اچھا ہے پاکستان میں نئی وکٹس بن رہی ہیں، امید ہے فاسٹ باولرز کو زیادہ مدد ملے گی اور سب کو ساتھ لیکر چلیں گے جب کہ رواں سال بھی اچھا کھلیں گے، امید ہے لاہور، کراچی، راولپنڈی کے بعد ملتان کے فینز بھی اسٹیڈیم آ کر اسپورٹ کریں گے۔
Advertisement
دوسری جانب قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف اچھی سیریز دیکھنے کو ملے گی اور پاکستان کی نمائندگی کرنے کا پریشر ہمیشہ ہوتا ہے۔