بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج اور جسپریت بمراہ اب بھی شائقین کی طرف سے ملنے والی بدسلوکی کے واقعے سے باہر نہیں نکل سکیے ہیں جو انہیں ڈیڑھ سال قبل سڈنی ٹیسٹ کے دوران ملی تھی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی بلے باز اجنکیا رہانے نے کہا کہ ہم نے بدسلوکی کرنے والوں کو گراؤنڈ سے باہر نکالنے پر اصرار کیا، انہیں اس واقعے کے بارے میں امپائروں کو مطلع کرنا یاد ہے جبکہ رویچندرن ایشون نے کہا کہ محمد سراج نے اس مسئلے کو سامنے لاکر اچھا کیا۔
بھارتی کھلاڑیوں نے اس معاملے کے بارے میں میچ آفیشلز کے ساتھ اپنی شکایات پر تبادلہ خیال کیا اور جب یہ بات ختم نہیں ہوئی تو کھلاڑیوں نے امپائروں کو آگاہ کیا،میچ کو چند منٹوں کے لیے روک دیا گیا اور شائقین کے ایک گروپ سے کہا گیا کہ وہ احاطے سے نکل جائیں۔
اجنکیا رہانے نے کہا کہ جب محمد سراج پھر میرے پاس آیا میں نے امپائروں سے کہا کہ انہیں ایکشن لینے کی ضرورت ہے اور ہم اس وقت تک نہیں کھیلیں گے۔بھارتی بلے باز نے کہا کہ امپائرز نے جواب دیا کہ آپ کھیل کو روک نہیں سکتے اور اگر آپ چاہیں تو واک آؤٹ کر سکتے ہیں، ہم نے کہا کہ ہم یہاں کھیلنے آئے ہیں ڈریسنگ روم میں نہیں بیٹھیں گے اور بدسلوکی کرنے والوں کو گراؤنڈ سے باہر نکالنے پر اصرار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ساتھی کی حمایت کرتے ہیں اس صورت حال کے پیش نظر جس سے وہ گزرا تھا، سڈنی میں جو کچھ ہوا وہ بالکل غلط تھا۔ان کا کہنا تھا کہ شائقین کے خلاف کوئی قانونی کارروائی شروع نہیں کی گئی اور کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مبینہ طور پر کوئی سخت کارروائی نہیں کی گئی۔اجنکیا رہانے نے مزید کہا کہ ذاتی طور پر میں سمجھتا ہوں کہ ایڈیلیڈ اور میلبورن اتنے برے نہیں تھےلیکن یہ سڈنی میں ایک مسلسل چیز رہی ہے میں نے بھی اس کا تجربہ کیا ہے۔
Advertisement