میکسیکو، منکی پاکس میں مبتلا امریکی شہری ہسپتال سے فرار

79

منکی پاکس میں مبتلا ایک امریکی شہری میکسیکو کے ایک ریزورٹ میں واقع ہسپتال سے فرار ہو گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ روز میکسیکو کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اس واقعے کے بارے میں اطلاع دی ہے۔ محکمہ صحت کے بیان کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس کا رہائشی 48 سالہ شخص گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بحر الکاہل کے میکسیکو کے ساحلی علاقے پورٹو والارٹا کے ہسپتال سے فرار ہو گیا تھا۔

اس شخص کو طبی عملے کی طرف سے کہا گیا تھا کہ وہ منکی پاکس کا ٹیسٹ کرائے اور دیگر لوگوں سے دوری اختیار کرے کیونکہ اس میں کھانسی، سردی، پٹھوں میں درد جبکہ چہرے اور گردن پر آبلوں جیسی علامات تھیں۔ ہسپتال سے فرار ہونے کے بعد وہ اس ہوٹل میں گیا جہاں وہ اپنے ساتھی کے ساتھ مقیم رہا تھا۔ بعد ازاں وہ 4 جون کو پورٹو والارٹا سے ایک پرواز کے ذریعے فرار ہو گیا۔

Advertisement

امریکا کے ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن سنٹرز نے پیر کے روز میکسیکو کے حکام کو تصدیق کی کہ مشتبہ مریض امریکا واپس آ گیا ہے جہاں اس کے ٹیسٹ سے تصدیق ہوئی ہے کہ اسے منکی پاکس ہے۔

27 مئی کو میکسیکو کے شہر پورٹو والارٹا پہنچنے سے پہلے یہ شخص جرمنی کے شہر برلن اور اس کے بعد امریکی شہر ڈیلاس میں تھا۔ میکسیکو میں اپنے قیام کے دوران مذکورہ شخص نے جلیسکو کے ریزورٹ ٹاؤن میں مانتامار بیچ کلب میں مختلف پارٹیوں میں بھی شرکت کی۔ میکسیکو کے محکمہ صحت کے حکام نے 27 مئی سے 4 جون کے درمیان کلب میں آنے والے ہر شخص سے اپنا ٹیسٹ کرانے کو کہا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے گزشتہ روز کہا ہے کہ مختلف ممالک میں منکی پاکس کے ایک ہزار سے زیادہ کیسز پائے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }