پاکستان کی ابھرتی ہوئی نوجوان کھلاڑی طوبیٰ حسن نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے پہلے ہی مہینے میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق طوبیٰ حسن نے اپنی ڈیبیو سیریز میں سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے مئی 2022 کے لیے آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
انہوں نے سری لنکا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 8.8 کی اوسط اور صرف 3.66 کے اکانومی ریٹ سے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
Another first!
A talented player from Pakistan wins the ICC Women’s Player of the Month for May 2022 🎉
Details 👇
— ICC (@ICC) June 13, 2022
اپنے پہلے ہی بین الاقوامی میچ میں طوبیٰ حسن نے 8 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرکے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی جیتا تھا اور بہترین اکانومی ریٹ کی وجہ سے سیریز کی بہترین کھلاڑی بھی قرار پائی تھیں۔
Advertisement
طوبیٰ حسن آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی دو کھلاڑی آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوئی تھیں جن میں طوبیٰ حسن اور کپتان بسمہ معروف شامل تھیں۔
ان دو کے علاوہ جرسی کی ٹرینیٹی اسمتھ بھی نامزد ہونے والی کھلاڑیوں میں شامل تھیں۔