ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے پیرا ماؤنٹ گلوبل اور موگول روپرٹ مرڈوک کے ساتھ مل کر آئی پی ایل کے ڈیجیٹل حقوق حاصل کر لئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امبانی نے امریکی فرم پیراماؤنٹ گلوبل اور آسٹریلوی میڈیا گروپ موگول روپرٹ مرڈوک کے بیٹے کے جیمز کی حمایت یافتہ فرم ویاکام 18 کے ساتھ مل کر آئی پی ایل کے ڈیجیٹل حقوق حاصل کئے ہیں۔
بی سی سی آئی کے ذرائع نے گزشتہ روز ایک خبر رساں اداے کو بتایا کہ بھارتی ٹائیکون مکیش امبانی نے 2.6 بلین ڈالرز میں آئی پی ایل کو اسٹریم کرنے کے حقوق حاصل کرنے کے لئے عالمی میڈیا کے بڑے اداروں کو مات دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران اسٹار انڈیا، جس کی ملکیت امریکی فرم کے پاس ہے، نے انڈین پریمیئر لیگ کے اگلے پانچ سیزن کے لیے ٹیلی ویژن کے حقوق کو برقرار رکھا۔
یہ ڈیل دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک ہے۔ دونوں سودے ایک ساتھ مبینہ طور پر تقریباً 5.65 بلین ڈالزر کے ہیں۔
واضح رہے کہ سٹار نے 2017 میں سالانہ دو ماہ کے ٹی ٹوئنٹی مقابلے کے پچھلے پانچ سیزن کے ڈیجیٹل اور ٹی وی حقوق کے لئے 2.55 بلین ڈالرز ادا کیے تھے۔
Advertisement