پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے غیر ملکی کھلاڑی

62

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں  جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے رنز کے انبار لگائے وہیں غی ملکی کرکٹرز بھی پیچھے نہ رہے اور اپنی پرفارمنس سے سب کو متاثر کیا۔

تفصیلات کے مطابق  پی ایس ایل میں بطور غیر ملکی کھلاڑی سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ  جنوبی افریقن بلے باز رائلی روسو کے پاس ہے جنہوں نے  پی ایس ایل میں اب تک ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی اور 1414 رنز بنائے جس میں 1 سینچری بھی شامل ہے۔

اس کے بعد سابق آسٹریلوی مایہ ناز آل راؤنڈر شین واٹسن ہیں جنہوں نے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹد اور  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 1361 رنز بنائے  جس میں ان کا بیسٹ اسکور  ناقابل شکست 91 رنز ہے۔

اس فہرست میں اگلا نام لوک رونکی کا ہے جو  بین الاقوامی کرکٹ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں اورپی ایس ایل میں اسلام آباد ئونائیڈ کی نمائندگی کی۔

انہوں نے پی ایس ایل میں 1020  رنز بنائے جس میں ان کا بیسٹ اسکور ناقابل شکست 94 رنز ہے۔

Advertisement

انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز ایلکس ہیلز بھی اسی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے 895 رنز بنائے اور ان کا بیسٹ اسکور ناقابل شکست 82 رنز ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }