مجھے امید ہے کہ پاکستان ایشیا کپ جیتے گا،راشد لطیف

62

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان  2022 کا ایشیا کپ جیتے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان راشد لطیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پچھلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف فتح نے  پاکستان کے لئے امیدیں بڑھا دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دیگر ٹیمیں بھی مسابقتی ہیں لیکن ایشیا کپ 2022 میں اصل مقابلہ بھارت  اور پاکستان کے درمیان ہوگا۔

سابق کپتان نے کہا کہ بلا شبہ  بھارت ایک اچھی ٹیم ہے لیکن پاکستان جس طرح سے کرکٹ کھیل رہا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، پاکستان کے پاس شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے کھلاڑی ہیں جنہیں  آئی سی سی نے بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا رواں سال اگست اور ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کرے گاجس کا آغاز 27 اگست سے ہوگا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }