اسٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں جیمز اینڈرسن اور گلین میک گرا کے ہم پلہ آگئے

105

انگلینڈ کی لیجنڈری فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ  ٹیسٹ کرکٹ میں جیمز اینڈرسن اور گلین میک گرا کے ہم پلہ آگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ میں اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 550 وکٹیں حاصل کرکے سنگ میل عبور کیا۔

اسٹورٹ براڈ ، جیمز اینڈرسن اور گلین میک گرا کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں 550 وکٹیں  حاصل کرنے والے تیسرے فاسٹ بولر بن گئے۔

انہوں نے یہ سنگ میل بھارت کے محمد شامی کی وکٹ حاصل کرکے عبور کیا۔

اسٹورٹ براڈ نے انگلینڈ کی جانب سے 155 ٹیسٹ میچز میں 550 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ ایک سنچری اور 13 نصف سنچریز کی مدد سے 3472 رنز بھی بنارکھے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسٹورٹ براڈ نے 550ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کرنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کا ایک بدترین ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

انہوں نے ایک اوور میں  35 رنز دیے جو ٹیسٹ کرکٹ  کی تاریخ کا بدترین اوور بن گیا ہے۔

بھارت کے قائم مقام کپتان جسپریت بمراہ نے اسٹورٹ براڈ کے اوور میں 2 چھکے اور 4 چوکے لگائے جبکہ وائیڈ گیند پر بھی ایک چوکا لگا۔

اس سے قبل ایک اوور میں سب سے زیادہ 28 رنز کا ریکارڈ تھا۔ یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے روبن پیٹرسن ، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن اور ان کے ہم وطن جو روٹ کے نام تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }