بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 72 ویں برسی

 آپ کا انتقال پاکستان کے آزاد ہونے کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948 کو ہوا۔

657
Print Friendly, PDF & Email

۔(اردوویکلی)::بانی پاکستان وبابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 72 ویں برسی ملک بھر میں آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے،بانی پاکستان کے یوم وفات کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات کا مزار قائد پر حاضری دینے اور پھولوں کی چادریں چڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ جب کہ ملک میں مختلف سطحوں پرفاتحہ خوانی اورخراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے مختلف تقریبات کاانعقادکیاجارہاہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسمٰعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ قائداعظم 1893 میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے انگلستان چلے گئے جہاں انہوں نے 1896 میں وکالت کا امتحان پاس کیا اور وطن واپس آئے۔۔ قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت ایک اعلیٰ اور مثالی کِردار کی حامل تھی، انہوں نے مذہب کے جمہوری اور انصاف پر مبنی اُصولوں کو اپنا کر عزت حاصل کی، وکالت اور سیاست میں رہ کر اپنے دامن کو صاف ستھرا رکھا اور مسلمانوں کی ذِہنی تعمیرِنو میں روشنی کا مینار بنے رہے،انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز اعلیٰ معیار اور دیانت سے کِیا اور اپنے لیے ایک ایسا لائحۂ عمل وضع کیا جو ہمیشہ جامع اور مکمل رہا۔برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں ایک آزاد وطن دینے والے محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کوکراچی میں پیدا ہوئے اور انہوں نےابتدائی تعلیم کا آغاز 1882 میں کیا۔ بابائے قوم کا یوم وفات ہمیں ایک ایسے عظیم ترین قائد کی یاد دلاتا ہے جس نے برصغیر کے خوف زدہ اور مایوس مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا تھا۔ انہوں نے حصول منزل کے لیے ایک ایسی بے مثل قیادت فراہم کی جس نے بے شمار رکاوٹوں کے باوجو دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت اور دو قومی نظریہ کی بنیاد پر ایک علیحدہ وطن کا قیام یقینی بنادیا،بابائے قوم کا انتقال پاکستان کے آزاد ہونے کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948 کو ہوا۔

 

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.