قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے سبب کاؤنٹی چیمپئن شپ کے اگلے میچ سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹی چیمپئن شپ میں یارکشائر کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف کینٹ کے خلاف میچ کے دوران انجرڈ ہوکر اگلے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
حارث رؤف کو یارکشائر کی میڈیکل ٹیم نے ایک ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ وہ ایسکس کے خلاف یارکشائر کی نمائندگی نہیں کریں گے۔
حارث رؤف کو کینٹ کے خلاف میچ کے دوران بائیں جانب کھنچاؤ محسوس ہوا تھا جس کے باعث وہ دوسری اننگ میں بولنگ نہیں کرسکے تھے۔
Some bowling from Haris Rauf
The celebrations to match too…#LVCountyChamp pic.twitter.com/5h5ISggAcB
— LV= Insurance County Championship (@CountyChamp) April 29, 2022
حارث رؤف نے پہلی اننگز میں 65 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یارکشائر کے ہیڈکوچ اوٹس گبسن کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کے اسکین کروائے گئے ہیں، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔
اوٹس گبسن کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے آرام کے بعد امید ہے حارث رؤف کھیلنے کے لیے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں میسر ہوں گے تاہم وہ اگلے میچ میں یارکشائر کی نمائندگی نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ یارکشائر کا اگلا کاؤنٹی چیمپئن شپ کا میچ ایسکس کے خلاف 5مئی سےچیمسفورڈ میں شیڈول ہے۔