سری لنکا پریمیئر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 31 جولائی سے شروع ہوگا، اس کی تصدیق سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی ) نے کی ہے۔
سری لنکا کرکٹ کے صدر مسٹر شمی سلوا نے کہا کہ ہمیں لنکا پریمیئر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے، جس نے ایک زبردست ٹورنامنٹ کے طور پر عالمی ٹی ٹوئنٹی لیگ مقابلوں میں جگہ بنانے کی جانب اپنے سفر کا آغاز کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرافٹ کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن بہت جلد ہو جائے گی ،کولمبو اور ہمبنٹوٹا میں کل 24 میچ کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پانچ فرنچائزز پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 21 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔
Advertisement