سفیر فیصل نیازترمذی کوایوارڈ ملنے پر پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے خوشی کااظہار

6

 متحدہ عرب امارات میں پاکستان کےسفیر فیصل نیازترمذی کواعلی سفارتی خدمات پرزایدثانی فرسٹ کلاس آرڈر ایوارڈ ملنے پر

پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے خوشی کااظہاراورمبارکباد۔ 

 ممتازپاکستانی بزنس مین چئیرمین الابراہیمی گروپ حاجی خان زمان سرورکی قیادت میں  پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان میں کیک کاٹاگیا۔

سفیرفیصل نیازترمذی کی سفارتی،سماجی اورکمیونٹی خدمات پرشاندارخراج تحسین

ابوظہبی(اردوویکلی)::صدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی جانب سے یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ان کی اعلی سفارتی خدمات کے اعتراف میں زاید II فرسٹ کلاس آرڈر سے نوازاگیا،کسی بھی غیر ملکی کو دیا جانے والا ۔یہ سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔
گزشتہ روزممتازپاکستانی بزنس مین چئیرمین الابراہیمی گروپ وسابق ممبرایگزیکٹوبورڈابوظہبی چیمبر آف کامرس اینڈاندسٹری حاجی خآن  زمان سرورکی قیادت میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک وفدجس میں ممتازسماجی شخصیات چئیرمین اے ایم گروپ چوہدری محمدزمان ریحانیہ،میاں امجدجاوید،وقاص احمدباچہ،فیصل ارباب بنگش,محمدزمان خان،چوہدری ارشد اوردیگرکمیونٹی ممبران شامل تھے سفیرفیصل نیازترمذی کوالوداع کرنے  کے لیئے سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی پہنچے۔اس موقع پرحاجی خان زمان سرور اور کمیونٹی ممبران نے سفیرفیصل نیازترمذی کوانکے یواے ای میں تعنیاتی کے دوران پاکستان اور یواے ای دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سفارتی ،ثقافتی ،تجارتی اور برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرنے ،کمیونٹی سے مضبوط روابط قائم رکھنے اور پاکستانی کمیونٹی کودرپیش دیرینہ مسائل حل کرنے میں مثبت کردار اداکرنے پر سفیرپاکستان کی کوششوں کوسراہا اور انکی ماسکو(روس)میں اگلی سفارتی ذمہ داریوں کی کامیابی کے لیئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔  سفیرفیصل نیازترمذی کومتحدہ عرب امارات کے صدرعزت مآب شیخ محمدبن زاید آل نہیان کی جانب سےزاید II فرسٹ کلاس آرڈرایوارڈ ملنے کی خوشی میں حاجی خان زمان سرور کی جانب سےایک جہازی سائزکیک بھی کاٹاگیا اس موقع پرسفارت خانہ پاکستان کے اعلی افسران اور سفارتی عملہ بھی موجودتھا۔
 سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ اس اعلی ترین اورباوقار اعزاز حاصل کرنے پر بے حد مسرورہیں انہوں نے مزیدکہا کہ ایوارڈ اکیلے میرے لیئے نہیں ہے۔ میں ابوظہبی میں سفارت خانہ پاکستان،پاکستان قونصلیٹ دبئی اورمتحدہ عرب امارات میں موجود اپنی متحرک پاکستانی کمیونٹی کابھی تہہ دل سے مشکور ہوں۔یواے ای میں تعنیاتی کے دوران میری ہمیشہ کوشش رہی کہ اپنے وطن کے لیئے بہتر سے بہترخدمات انجام دے سکوں۔ میں نے ہمیشہ کمیونٹی کے لیئے دفتر اورپاکستان ہاؤس کے دروازے کھلے رکھے،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مضبوط سفارتی ،ثقافتی اور تجارتی روابط کے فروغ کے لیئے جس حد تک ممکن ہوا کوشش کی اور الحمدللہ مجھے فخر ہے میں نے ملک کے مفاد میں بہترکام کیا۔مجھے پاکستانی کمیونٹی نے ہمیشہ خلوص اور پیاردیا انکی اس محبت اور تعاون پربہت مشکور ہوں اللہ تعالی آپ سب کاحامی وناصرہو۔
یواے ای میں مقیم ممتازسماجی وکاروباری شخصیات چوہدری الطاف حسین،ملک محمدشہنازماہل،چوہدری محمدصدیق،انجینئیریونس کیانی،چوہدری وقاص صدیق ،خورشیداکبرچیمہ،رحمت اللہ چوہدری،چوہدری محمدنوازریحانیہ،سہیل خاور،حاجی محمدیاسین،طارق محمود آف ریڈکو،طارق جاویدقریشی، ،ملک محبوب ربانی اعوان،راجہ محمدشفیق جنجوعہ،خالد حسین چوہدری،یوسف عبدالحسین،معزفخرالدین،حاجی درازخان،،سردار خان کاکڑ،عبدالعزیزچوہان،سیدعبدالرزاق،طارق محمودراجا،مسٹرنوید احمد،علی عمران تاج،فاروق وڑائچ،راجہ خالدمحمود،حافظ طارق محمود،عبدالہادی اچکزئی،غلام عباس بھٹی،شاہد اصغربنگش،انجینئیرمحمدجاوید،چوہدری ناصرگوندل،محمدانظرتنولی،چوہدری فیصل انور،چوہدری شیربہادرشاہ پور،چوہدری محمدسکندرحیات سدھو،چوہدری اسجدمحمودگھمٹی،عامرجٹ سمیت دیگرکمیونٹی ممبران نے یواے ای حکومت کی جانب سے پاکستان کے سفیرفیصل نیازترمذی کویواے ای کے اعلی ترین ایوارڈ ملنے پر خوشی کااظہارکیا اور سفیرپاکستان کومبارکبادپیش کی۔اور انکے لیئے مزیدکامیابیوں کے لیئے نیک تمناؤں کااظہارکیا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }