شعیب ملک پاکستان جونیئر لیگ میں مینٹور بننے کے باوجود قومی ٹیم کو دستیاب

57

شعیب ملک پاکستان جونیئر لیگ میں مینٹور بننے کے باوجود قومی ٹیم کو دستیاب

پاکستان جونیئر لیگ کے مینٹور اور سابق کپتان شعیب ملک کے کوچنگ کیریئر سے متعلق قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شعیب ملک، شاہد آفریدی اور ڈیرن سیمی سمیت جاوید میانداد کو پاکستان جونیئر لیگ کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔

اس اعلان کے بعد شعیب ملک کے کیریئر سے متعلق قیاس آرائیوں نے جنم لے لیا تھا کہ آیا شعیب ملک اپنے مستقبل سے مایوس ہوکر اب کوچنگ کو اپنا کیریئر بنائیں گے۔

تاہم حقائق اس سے بالکل برعکس ہیں اور وہ تاحال بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند ہیں جس کی تصدیق ترجمان پی سی بی نے بھی کی ہے۔

Advertisement

نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن برنی کا کہنا تھا کہ شعیب ملک ابھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شعیب ملک ابھی بھی قومی ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں،اگر سلیکٹرز انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں منتخب کرتے ہیں تو ہم پاکستان جونیئر لیگ میں کسی متبادل مینٹور کا تقرر کریں گے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک آخری مرتبہ بین الاقوامی کرکٹ میں بنگلادیش کے خلاف گذشتہ سال نومبر میں ایکشن میں نظر آئے تھے جس کے بعد سے ہی وہ بین الاقوامی کرکٹ سے دور ہیں۔

بابر اعظم کا شعیب ملک سے متعلق کہنا تھا کہ جہاں ان کی ضرورت ہوگی انہیں قومی ٹیم کے لیے بلایا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ شعیب ملک نے پی ایس ایل سیزن 7 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی جس کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے ایونٹ میں 401 رنز اسکور کیے جبکہ وہ ٹورنامنٹ کے چوتھے کامیاب ترین بیٹر بھی قرار پائے تھے۔

اس کے بعد سے ہی وہ مسابقتی کرکٹ میں بھی شریک نہیں ہوئے ہیں جبکہ اس دوران انہوں نے  پریکٹس، نیٹ سیشنز اور لوکل میچز میں ضرور حصہ لیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }