امریکہ نے جرمنی کو 35 عدد جدید ایف 35 جنگی طیاروں اور ان کے ایمونیشن دینے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ نے جرمنی کے ہاتھ 8،4 بلین ڈالرز مالیت کے 35 عدد ایف۔35 جنگی طیاروں اور طیاروں کے ایمونیشن کی فروخت کی منظوری دے دی
امریکی دفاعی سلامتی تعاون ایجنسی نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ وزارت خارجہ جرمنی کو 8.4 بلین ڈالرز مالیت کے جنگی طیارے فروخت کرنے پر رضامند ہو گیا ہے.
ایجنسی کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمنی کو ایف 35 طیاروں کے ساتھ ان کا متعلقہ سامان اور گولہ بارود بھی فروخت کیا جائے گا، اور اس حوالے سے کانگریس کو بھی تفصیلی بریفنگ دے دی گئی ہے۔
اس غیر معمولی فروخت میں جرمنی کو روایتی لینڈنگ اور ٹیک آف صلاحیت والے جدید ترین اے سیریز کے 35 عدد جنگی طیارے حاصل ہوں گے، جن کے ساتھ ایمونیشن اور 37 اقسام کے مختلف سامان بھی مہیا کیا جائے گا۔
Advertisement
جنگی ماہرین نے اس ڈیل پر معنی خیز انداز میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے کیونکہ یہ ڈیل جرمنی کی جانب سے یوکرین کو میزائل دفاعی سسٹمز کی فراہمی کے بعد ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ جرمن حکومت نے مارچ میں جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ امریکہ سے ٹورناڈو طیاروں کی جگہ 35 عدد ایف۔35 جنگی طیارے خریدے جائیں گے۔
Advertisement