ہیروشیما پر ایٹمی حملے میں بچ جانے والے اور دوسری عالمی جنگ میں شریک سب سے معمر شہری 112 سال کی عمر میں چل بسے ہیں۔
بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کے مطابق جاپانی شہر نارا کی مقامی حکومت نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔
جاپانی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میکیزو ویڈا نامی شہری کی ایک نرسنگ ہوم میں موت ہوئی ہے۔
میکیزو ویڈا 1910 میں کیوٹو میں پیدا ہوئے تھے اور اپنے خاندان کی موت کے بعد اوساکا منتقل ہو گئے تھے۔
انہوں نے واکایاما پری فیکچرل آفس میں کام کیا۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران وہ جاپانی بحریہ میں تھے اور انہوں نے ہیروشیما پر ایٹم بم گرتے دیکھا تھا۔
Advertisement
واضح رہے کہ جاپان میں متوقع عمر کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
جاپان نے گذشتہ سال 100 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد کا ریکارڈ بنایا ہے۔ایک اندازے کے مطابق جاپان میں 86 ہزار 510 افراد کی عمر 100 سال یا اس سے زیادہ ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بھی جاپان میں زندہ عمر رسیدہ ترین افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
Advertisement