ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ہو گا، پاکستان اور روایتی حریف بھار ت 1 بجے آمنے سامنے آئیں گے۔
شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر ہے کہ میلبرن کا موسم بھی قدرے بہتر ہوگیا، بارش کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔
ایم سی جی سمیت ایسٹ میلبرن میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، بی او ایم کے مطابق ساؤتھ ایسٹ اور ایم سی جی کے اطراف میں شام کے وقت تیز ہوا چلے گی، میلبرن میں آج مجموعی طور پر 70 فیصد بارش کا امکان موجود ہے۔
بیورو آف میٹرولوجی آسٹریلیا کی رپورٹ کی جانب سے ممکنہ طور پر 2 سے 5 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
نارتھ ایسٹ میلبرن میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، نارتھ ایسٹرن مضافات سے ایم سی جی کا فاصلہ کم سے کم 31 کلومیٹر ہے، میلبرن میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 سینٹی گریڈ رہے گا
Advertisement
واضح رہےکہ دو روز قبل اتوار (آج) کی بارش کے امکانات 90 فیصد تھے۔
گزشتہ روز بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم میلبرن میں کل صبح ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد مطلع بالکل صاف ہوگیا جس کے بعد پاک بھارت ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا جو کہ اس سے قبل مشکل نظر آرہا تھا۔
پاکستانی سکواڈ:
کپتان بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور حارث رؤف۔
بھارتی سکواڈ:
کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنٹ، دنیش کارتھک، دیپک ہوڈا، روی چندرن ایشون، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ، ہرشل پٹیل، یوویندرا چاہل، اکشر پٹیل، ہردیک پانڈیا، محمد شامی۔
Advertisement
The whole nation is behind you! Best wishes for the T20 World Cup campaign 🇵🇰#WeHaveWeWill pic.twitter.com/ULha2f9PWj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 22, 2022
Advertisement