ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم کی سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور مداحوں نے ہمیں بے حد سپورٹ کیا جس کا میں شکر ادا کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ آج میلبورن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی۔
فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔
انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف ایک اوور قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کی۔
Advertisement
بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہماری بیٹنگ مایوس کن تھی اور آج ہم نے 20 رنز کم بنائے اور دوسری جانب ہمارا اہم بولر شاہین شاہ آفریدی زخمی ہو گیا جس کی وجہ سے ہمیں نقصان ہوا۔ فائنل تک ہمیں فینز نے سپورٹ کیا جس کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔
بابر اعظم نے انگلینڈ کی ٹیم کو بھی ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔
Advertisement