چاند پر بھیجے گئے خلائی مشن کے تباہ ہونے کے بعد روسی سائنسدان کی طبیعت بگڑ گئی

85
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن کے تباہ ہونے کے بعد روسی سائنسدان و ماہرِ فلکیات کی طبیعت بگڑ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کو روس کا چاند پر بھیجا گیا خلائی مشن چاند پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے کچھ گھنٹے بعد روس کے سائنسدان کی طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق اس مشن پر کام کرنے والے سرکردہ سائنسدانوں اور ماہرینِ فلکیات میں سے ایک 90 سالہ مکہیل ماروف کو (Mikhail Marov) کو دارالحکومت ماسکو کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپتال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مکہیل ماروف نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ آلات چاند کی سطح پر لینڈنگ نہ کرسکے۔

روسی سائنسدان نے کہا کہ امید ہے اس حادثے پر گفتگو کی جائے گی اور اس کی وجوہات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہوں، یہ سب بہت مشکل تھا اور میں فکر کیسے نہیں کر سکتا تھا۔

روسی خلائی ایجنسی کے مطابق ہفتے کو چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن لونا 25 کو چاند پر لینڈنگ سے قبل ایمرجنسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }