
گزشتہ روز اسرائیل جانے والے مسافر طیارے کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے سعودی عرب میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔
طیارے میں 128 اسرائیلی مسافر سوار تھے جنہوں نے جدہ کے ہوٹل میں رات گزاری۔ جنہیں آج صبح دوسرے طیارے کے ذریعے تل ابیب روانہ کر دیا گیا۔
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے سعودی عرب کی فراخ دلی پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ میں سعودی حکام کی طرف سے اسرائیلی مسافروں کے پرتپاک استقبال کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسافر طیارے کو تکنیکی مشکلات درپیش تھیں جس کی وجہ سے اسے جدہ میں مجبوراً لینڈنگ کرنا پڑی، میں خوش ہوں کہ تمام مسافر وطن واپس آگئے ہیں۔
یہ طیارہ مشرقی افریقا کے ملک سیشیلز سے تل ابیب جا رہا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ اسرائیل جانے والی ایک کمرشل پرواز نے سعودی عرب میں لینڈنگ کی۔