ویلکم 3 میں اُدے بھائی کو فلم سے نکالے جانے پر ناناپاٹیکر پھٹ پڑے

25
فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

مشہور زمانہ کامیڈی فلم ویلکم کے تیسرے سیکوئل سے اسکے کردار اُدے بھائی کو نکالے جانے پر ناناپاٹیکر نے خاموشی توڑ دی۔ 

واضح رہے کہ ناناپاٹیکر کی جانب سے نبھایا گیا یہ کردار مداحوں کو خوب پسند آیا تھا اور آج بھی فلم کے اسٹلز یا چند سیکنڈز کے کلپس سوشل میڈیا میمز میں دل کھول استعمال کیے جاتے ہیں۔ 

اُدے بھائی کے ساتھ فلم کے دوسرے کردار مجنو بھائی، جسے انیل کپور نے نبھایا، کے ڈائیلاگز بھی اسی تسلسل کے ساتھ میمز کا حصہ رہے ہیں۔ 

ویلکم 3 کا نام ویلکم ٹو دا جنگل ہے، فلم سازوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب فلم میں اُدے بھائی (نانا پاٹیکر) اور مجنو بھائی (انیل کپور) نظر نہیں آئیں گے بلکہ انکی جگہ پر منا بھائی ایم بی بی ایس کی جوڑی سنجے دت اور ارشد وارثی نظر آئیں گے۔

تاہم اپنی نئی فلم ویکسین وار کے ٹریلر لاؤنچ کے موقع پر ویلکم 3 سے نکالے جانے پر بات کرتے ہوئے نانا پاٹیکر نے کہا کہ شاید میں بہت بوڑھا ہوگیا ہوں تبھی انہوں نے مجھے ویلکم 3 کے لیے کاسٹ نہیں کیا۔ 

انہوں نے فلم ویلکم تھری کے پروڈیوسرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاید دا ویکسین وار کے فلم سازوں کو ایسا نہیں لگتا کہ میں بوڑھا ہوگیا ہوں، اس لیے انہوں نے مجھے فلم کے لیے کاسٹ کرلیا۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }