بے گھر افراد کے کیمپ پر فوج کا حملہ، 29 ہلاک

43

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

چین کی سرحد کے قریب شمالی میانمار میں بے گھر ہونے والے افراد کے کیمپ پر فوج نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 29 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بے گھر افراد کا یہ کیمپ کاچن انڈیپینڈنس آرمی (KIA) کے زیرِ کنٹرول علاقے میں واقع ہے جو ملک کی حکمراں جماعت کے خلاف لڑنے والا ایک باغی گروپ ہے۔

اس حوالے سے کے آئی او کے ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ تمام متاثرین عام شہری تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاچن باغیوں کے خلاف ملک کی فوجی حکومت کی دہائیوں سے جاری لڑائی میں یہ اب تک کیے گئے زبردست حملوں میں سے ایک ہے۔

کاچین حکّام کا کہنا ہے کہ فوجی حکومت کے خلاف برسرِ پیکار دیگر باغی گروپس کے لیے کاچین کی بڑھتی ہوئی حمایت کی وجہ سے ملک کی فوجی حکومت نے پچھلے سال کے دوران حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ میانمار 2021ء کی فوجی بغاوت کے بعد سے مسلسل تنازعات میں گھرا ہوا ہے اور ملک میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے اپنے مخالفین کے خلاف فضائی حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }