
ہالی ووڈ کے سینئر اداکار ال پاچینو اور ان کی 29 سالہ گرل فرینڈ نور الفلاح کے درمیان قطع تعلق نہیں ہوا ہے اور دونوں میں اب تک راہ و رسم برقرار ہے۔
ایک برطانوی اخبار نے اس حوالے سے رپورٹ کیا کہ ال پاچینو کو نور الفلاح کے ساتھ لاس اینجلس میں منگل کو ملاقات کرتے دیکھا گیا ہے۔
دونوں کی یہ ملاقات ان کی علحیدگی کی افواہوں کے کافی دنوں بعد ہوئی ہے۔ اور لنچ پر ہونے والی یہ ملاقات پیس اٹالین نامی ریسٹورنٹ میں ہوئی جہاں انہیں اکٹھے ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا۔
اس موقع پر ال پاچینو اوور کوٹ پہنے اور سن گلاس لگائے ہوئے تھے جبکہ نور الفلاح چمڑے کی جیکٹ میں ملبوس تھیں۔
یاد رہے کہ 83 سالہ ال پاچینو اور 29 سالہ نور الفلاح کے درمیان رومانوی ملاقاتیں اپریل 2022 میں شروع ہوئیں جبکہ دونوں کے ہاں اس برس جون میں بیٹے رومن کی ولادت ہوئی۔
اس سے قبل یہ اطلاع تھی کہ نور الفلاح نے لاس اینجلس کی عدالت میں اپنے بیٹے کی تنہا جسمانی تحویل اور مشترکہ قانونی تحویل کے لیے کیس داخل کیا تھا، جس میں ال پاچینو کو بچے سے ملنے کی مناسب اجازت دینے کا معاملہ شامل تھا۔