حماس چیف کو تلاش کرکے ختم کردیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

51

حماس چیف کو تلاش کرکے ختم کردیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلانٹ نے کہا ہے کہ حماس چیف يحيىٰ السنوار (Yahya Sinwar) کو تلاش کرکے ختم کردیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حماس بریگیڈز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ 

اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ حماس کے مواصلاتی مرکز، بنکرز اور سرنگوں کے نیٹ ورکس کو تباہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے حماس کے 12 کمانڈرز کو مارنے کا بھی دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر کا مکمل گھیراؤ کر رکھا ہے۔

دوسری جانب حماس نے بھی غزہ میں اسرائیلی فوج سے لڑائی کی وڈیو جاری کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }