خوش اخترسبحانی کاانتقال یواے ای میں مقیم انکے دوست احباب کااظہارافسوس
سیالکوٹ(اردوویکلی):: وریو خاندان کے چشم وچراغ، سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات پی پی حلقہ 38سیالکوٹ سے مسلم لیگ (ن)کی ٹکٹ پرمنتخب ہونے ولے رکن پنجاب اسمبلی خوش اختر سبحانی انتقال کرگئے(اناللہ واناالیہ راجعون)چوہدری خوش اخترسبحانی گزشتہ دو ہفتوں سے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق خوش اختر سبحانی جگر اور گردے کے عارضے میں مبتلا تھے۔ انکی نمازجنازہ صبح دس بجے وریو گاؤں میں ادا کی جائے گی۔یادرہے چوہدری خوش اخترسبحانی چوہدری اختر علی وریو مرحوم کے صاحبزادے، چوہدری عبدالستار مرحوم کے بھتجے اور ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی کے کزن تھے۔پاکستانی سیاست میں اس خاندان کی پہچان وریو گروپ سے جانی جاتی ہے۔
انکے انتقال کی خبرپریواے ای میں مقیم انکےدوستوں میں غم کی لہردوڑگئی ابوظہبی میں مقیم ممتازسماجی وکاروباری شخصیت صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)ابوظہبی چوہدری محمدصدیق،ممبرابوظہبی چیمبرآف کامرس وانڈسٹری خان زمان سرور،خورشیداکبرچیمہ،چوہدری خضرباجوہ، سکندرسندھو،مختاراحمدگھمن،چوہدری شکیل گجر(امریکہ)نے افسوس کااظہارکیااورمرحوم کی مغفرت کے لیئے دعا اور سوگوارخاندان سے تعزیت اور ہمدردی کااظہارکیا