سفارت خانہ پاکستان بیروت میں یوم آزادی کی پروقارتقریب کاانعقاد۔
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پرسفارت خانہ پاکستان بیروت(لبنان) میں یوم آزادی کی پروقارتقریب کااہتمام
سفیرپاکستان سلمان اطہرنے پرچم کشائی کی رسم اداکی۔
ہاتھوں میں سبزپرچم تھامے ننھے بچوں نے ملی نغمے گاکروطن عزیزسے محبت کااظہارکیا
پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات،سفارت خانہ کے عملہ،اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ممتازلبنانی شہریوں کی بھی بڑی تعدادنے جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کرکےپاکستان اورلبنان کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتے کی پاسداری کی۔
بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)::پوری دنیا کی طرح سفارت خانہ پاکستان بیروت(لبنان) میں بھی یوم آزادی پاکستان کی پروقارتقریب منعقد کی گئی۔پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کی تقریب کاآغازسفیرپاکستان سلمان اطہرنے قومی ترانے کی دھن پرسبزہلالی پرچم لہراکرکیا۔اس موقع پریوم آزادی پرجاری صدرپاکستان اوروزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کرسنائے گئے جس میں 14اگست کے دن کی تاریخی اہمیت اورقیام پاکستان کے مقاصد کواجاگرکیاگیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیرسلمان اطہرنے تحریک آزادی کے بانیوں کوآزادی کی جدوجہدکرنے پرخراج تحسین پیش کیااورقیام پاکستان کے لیئے انکی جانب سے دی گئی قربانیوں کاذکرکیاسفیرسلمان اطہرنے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح اورمفکرپاکستان علامہ محمداقبال کی تعلیمات پرعمل کرنے پرزوردیا۔سفیرسلمان اطہرنے گزشتہ 77سالوں میں پاکستان کی تعمیروترقی اورعالمی سطح پرکامیابیوں پرروشنی ڈالی۔نیزپاکستان اورلبنان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور دونوں ممالک کے مشترکہ موقف کازکرکرتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے تعلقات اور زیادہ مضبوط ہونگے۔تقریب کے اختتام پرپاکستان کی سلامتی،ترقی وخوشحالی کے لیئے دعاکی گئی۔