دبئی حکومت کی جانب سےسینیئرصحافی اشفاق احمدکوگولڈن ویزہ جاری

330
   یواے ای کا10سالہ گولڈن ویزہ میرے لیئے بہت بڑااعزازہے(اشفاق احمد)
دبئی(اردوویکلی):: متحدہ عرب امارات کے مقامی جیدانگریزی روزنامے گلف نیوزکے ڈپٹی ایڈیٹرسینئرصحافی وصدرپاکستان جرنلسٹ فورم یواے ای اشفاق احمد  کو متحدہ عرب امارات کا دس سالہ گولڈن  ویزہ جاری کر دیا گیا۔ اشفاق احمد وہ پہلے پاکستانی صحافی ھیں جنہیں 10سالہ گولڈن ویزہ ایشوکیا گیا ھے  اشفاق احمد طویل عرصہ درازسے متحدہ عرب امارات میں صحافتی خدمات انجام دے رہے ھیں اور ہمیشہ یواے ای کاسافٹ امیج ابھارتے رہے آپ نے دبئی میٹروسمیت بہت سی خصوصی رپورٹس اورمختلف موضوعات پرجامع اسٹوریاں شائع کیں جنہیں نہ صرف دبئی حکومت نے سراہا بلکہ پوری دنیامیں پزیرائی حاصل ہوئی ۔گولڈن ویزہ جاری ہونے پرسینئرصحافی اشفاق احمد  نے اپنے دلی جذبات کااظہارکرتے ہوئے حکومت یو اے ای اور بالخصوص حاکم دبئی وزیراعظم ونائب صدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمدبن راشدالمکتوم کا دل کی اتھاہ گہرایئوں سے شکریہ ادا کرتاہوں اشفاق احمدنے کہا کہ متحدہ عرب امارات میرا دوسرا گھر ھے حکومت ۔نے میری خدمات کوسراہتے ہوئے مجھے اورمیری پوری فیملی کو جو10 سالہ گولڈن ویزہ جاری کیاہے میرے لیئے بہت بڑااعزازہے  میں یواے ای کی تعمیروترقی کے لیئے اپنی خدمات اسی طرح انجام دیتارہونگاانشااللہ۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }