یواے ای کے 53ویں قومی دن پرابوظہبی بوہرہ اسلامک کلچرل سینٹرمیں تقریب کاانعقاد

213

متحدہ عرب امارات کے 53ویں قومی دن عیدالاتحاد پر
ابوظہبی بوہرہ اسلامک کلچرل سینٹرمیں شاندارتقریب کااہتمام
تقریب میں ریٹائرڈ برگیڈیرجناب حیدرخلف المہیری کی خصوصی شرکت
پرچم کشائی کی گئی اورقومی دن کی مناسبت سے خوبصورت کیک کاٹاگیا

ابوظہبی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کے قومی دن 2دسمبر کوابوظہبی بوہرہ اسلامک کلچرل سنٹر میں یواے ای کے 53ویں عیدالاتحاد پر شاندارتقریب کااہتمام کیاگیا جس میں ریٹائرڈ بریگیڈیئر حیدر خلف المحیری نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی اور اہل امارات کی خوشیوں میں بوہرہ کمیونٹی کی شرکت اور اظہاریکجہتی پر شکریہ اداکیا۔تقریب میں یواے ای کے قومی ترانے کی دھن کے ساتھ پرچم کشائی کی گئی اور بعد ازاں 53ویں قومی دن کی مناسبت سے تیارکیاگیا ایک خصوصی کیک بھی کاٹاگیا۔اس رنگارنگ اورپروقار تقریب میں ابوظہبی بوہرہ اسلامی ثقافت کے صدر جناب شیخ شبیررسول مالندی والا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ بوہرہ برادری کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اوراماراتی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا ۔اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدرعزت مآب جناب شیخ محمدبن زاید آل نہیان ،ولی عہد ابوظہبی جناب شیخ خالد بن محمدبن زاید آل نہیان ،نائب صدرووزیراعظم وحاکم دبئی عزت مآب شیخ محمدبن راشد آلمکتوم اور دیگرتمام ریاستوں کے امرا اور اماراتی قوم کی صحت وتبندرستی سلامتی اورمتحدہ عرب امارات کی ترقی وخوشحالی  اور استحکام کے لیئے نیک خواہشات کااظہارکیاگیا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }