انڈین پریمئیر لیگ میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنے والے بھارت کے افتتاحی بلے باز شیکھر دھون نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ہزار چوکے مکمل کر لئے۔
گزشتہ روز پنجاب کنگس کے لئے کھیل رہے اسٹار بلے باز شیکھر دھون نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کیا.
شیکھر دھون نے گجرات ٹائٹنس کے خلاف بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں تیسرا چوکا لگاتے ہی ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ وہ ٹی20 کرکٹ میں ایک ہزار چوکے لگانے والے پہلے ہندوستانی اور دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔
اس سے قبل کرس گیل، ایلیکس ہیلس، ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ اس مقام کو حاصل کرچکے ہیں۔ اس میچ سے پہلے تک شیکھر دھون کے نام 306 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 997 چوکے تھے۔
شیکھر دھون موجودہ بھارتی کپتان روہت شرما اور سابق کپتان ویرات کوہلی سے کافی آگے نکل چکے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے کی بات کریں، تو کرس گیل پہلے مقام پر ہیں، انہوں نے 463 میچز میں 1132 چوکے لگائے ہیں۔ دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے ایلکس ہیلس ہیں۔ ہیلس نے 336 میچوں میں 1054 چوکے لگائے ہیں۔
تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ہیں، آسٹریلیا کے اس افتتاحی بلے باز نے 314 میچوں میں 1005 چوکے لگائے ہیں۔ ان کے ساتھی ایرون فنچ نے 348 میچ میں 1004 چوکے لگائے ہیں۔
ہندوستانی بیٹرز کی بات کریں تو شیکھر دھون کے بعد ویرات کوہلی کا نمبر آتا ہے، کوہلی نے اب تک 329 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 917 چوکے لگائے ہیں۔
ویرات کوہلی کے بعد روہت شرما ہیں، روہت شرما نے 373 میچوں میں 875 چوکے لگائے ہیں۔
آئی پی ایل 2022 کے رواں سیزن میں اب تک شیکھر دھون نصف سنچری نہیں لگا پائے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے ہر میچ میں پنجاب کو اچھی شروعات دلائی ہے۔ شیکھر دھون نے پہلے میچ میں آر سی بی کے خلاف 43، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف 16 اور پھر چنئی سپرکنگس کے خلاف 33 رنز بنائے تھے۔