انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں لارڈز میں پہلی مرتبہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق یارکشائر کرکٹ کلب میں عظیم رفیق کے ساتھ ہونے والے نسل پرستی کے اسکینڈل کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مثبت ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اقدام کیا ہے۔
اس تقریب میں عظٰیم رفیق کی موجودگی کے علاوہ جارج ڈوبیل جیسی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی جس نے اس تقریب کو چار چاند لگادیے۔
حاضرین نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم کی انتظامیہ کی جانب سے مسلم کمیونٹی کو متحد کرنے اور بین الاقوامی سطح ہر ایک مثبت چہرہ دکھانے پر ان کی تعریف بھی کی۔
اسکائی اسپورٹس کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر نکول پانڈے نے لارڈز کے میدان میں لانگ روم سے مغرب کی اذان کی ویڈٰیو بھی شیئر کی جس کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اسے خوبصورت لمحہ قرار دیا۔
You need not be a person of faith, only a person in possession of a soul, to find the adhan call to prayer reverberating around the @HomeOfCricket Long Room spine-tingling. A beautiful moment. pic.twitter.com/PGN2EsksOC
— Nakul Pande (@NakulMPande) April 21, 2022
علاوہ ازیں افطار پارٹی میں انگلینڈ کے سابق کپتان ایون مارگل نے بھی شرکت کی اور اس طرح کے اقدام کو خوب سراہا۔
Really enjoyable evening last night @HomeOfCricket hosting its first ever Iftar. Ramadan Kareem
— Eoin Morgan (@Eoin16) April 22, 2022
ان کا کہنا تھا کہ ’’گزشتہ رات ہوم آف کرکٹ پر رمضان کریم کی پہلی افطاری کی میزبانی میں ایک خوشگوار شام گزری ہے‘‘۔
پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کی اہلیہ کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات روایت سے ہٹ کر ہیں جو کھیلوں میں نئی جہت کا باعث بنتی ہیں۔
Delighted to be invited to the First ever iftar @ECB_cricket @HomeOfCricket tonight. Continuing to break barriers and pushing for more diversity and inclusion in our sport and in communities – well done to the team @TameenaHussain @sabah_hamed pic.twitter.com/2xOv3m44sR
— Ebba Qureshi (@EbbaQ) April 21, 2022
تقریب میں دیگر کئی لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا۔
An absolute honour to be part of the first ECB Iftar @HomeOfCricket
Well done to @TameenaHussain & her team for all the hard work that went in to making it such a memorable occasion for everyone attending
Special to be able to share the evening with @GeorgeDobell1 pic.twitter.com/tS7kVXnxlm
— Azeem Rafiq (@AzeemRafiq30) April 21, 2022
I’ve been privileged to enjoy many @HomeOfCricket Long Room events in recent months but this was one of the most inspiring & meaningful. To @TameenaHussain & the rest of the @ECB_cricket team – thank you for bringing us together so beautifully tonight. #Ramadan https://t.co/Xlh9bXuflL
— Clare Connor (@ConnorCricket) April 22, 2022