لارڈز کرکٹ گراؤنڈ نے گزشتہ ہفتے مسلم کمیونٹی اور کھیلوں کو اکٹھا کرنے کے لیے اپنی پہلی افطار تقریب کا انعقاد کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے اس عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی ایک ناقابل یقین قدم ہے اور اسے سب کو سراہا اور تسلیم کرنا چاہیے۔
It’s indeed an incredible step and must be thoroughly appreciated and acknowledged by all. Kudos to @ECB_cricket for coming forward in reconnecting with the Muslim community. https://t.co/P90GlnRtYl
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) April 26, 2022
عظیم رفیق کے ساتھ جارج ڈوبیل نے بھی اپنی موجودگی سے تقریب کو خوب محظوظ کیا۔
مہمانوں نے مسلم کمیونٹی کے ساتھ اتحاد کو فروغ دینے کے لیے ایسا اقدام کرنے پر ای سی بی اور لارڈز کی انتظامیہ کی تعریف کی۔
تقریب میں انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان ایون مورگن بھی موجود تھے اور کرکٹ بورڈ کے اقدامات کو سراہا۔
واضح رہے کہ یہ تقریب کھیلوں میں تنوع اور شمولیت کو فروغ دینے اور عظیم رفیق کے نسل پرستی کے اسکینڈل کے بعد خراب ہونے والی انگلینڈ کرکٹ کی امیج کو ٹھیک کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔