چائے والے کے بعد اب کباب والے کی تصویر بازی لے گئی، اس تصویر کی حقیقت کیاہے؟

46

چائے والے کے بعد اب کباب والے کی تصویر بازی لے گئی، یہ تصویر کیوں اور کیسے کھینچی گئی؟ جانئیے۔

ارشد چائے والے سے کون واقف نہیں جس کی تصویر ہی اس کی شہرت کی وجہ بنی تھی لیکن اب بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ایک کباب بنانے والے شخص کی مسحور کن تصویر کو ایک بڑا فوٹوگرافی ایوارڈ مل گیا ہے۔

دیبدتا چکربورتی کو پنک لیڈی فوٹوگرافر آف دی ایئر 2022 کا ایوارڈ دیا گیا۔ انھوں نے یہ تصویربھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں بنائی تھی اور اسے کبابیانہ کا نام دیا تھا۔

انڈین فوٹوگرافر نے یہ تصویر ایک پرہجوم سڑک پر رات کے وقت بنائی تھی جب گلی میں پکوان بنانے والے  مختلف کھانے بنانے میں مصروف تھے۔

اس ایوارڈ کی بانی اور ڈائریکٹر کیرولین کینیون کہتی ہیں کہ ’آج کی دنیا میں، پہلے سے زیادہ ہمیں محبت اور سکون کی طلب ہوتی ہے اور اس تصویر میں ہمیں اس بارے میں یقین دہانی کروانے کے لیے بہت کچھ ہے۔ خوبصورتی سے عکس بند کیے گئے دھوئیں کا حصار، سنہری روشنی اور اس شخص کے چہرے کے تاثرات جو کھانا دوسروں سے شیئر کرنے کے لیے بنا رہا ہے۔‘

وہ مزید کہتی ہیں کہ ’چنگاریاں انگیٹھی سے اڑتی دیکھی جا سکتی ہیں اور بھنے ہوئے گوشت کی خوشبو ہم تصویر دیکھتے ہی سونگھ سکتے ہیں۔ ایسے میں ہم اس کا گرم اور مزیدار ذائقے کا بھی تصور کر لیتے ہیں۔‘

اس تصویر سے پیار چھلکتا ہے لیکن انتہائی متاثر کن بھی، یہ ایک روح پرور منظر ہے۔‘

اس مقابلے کے لیے 60 سے زیادہ ممالک سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور جیتنے والوں کا اعلان آن لائن ایک لائیو سٹریم ایونٹ کے ذریعے کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }