راشد خان کی بائیو ببل سے عید کی مبارکباد

67

افغان کرکٹر راشد خان نے بائیو ببل سے عید کی مبارکباد پیش کی ہیں۔

افغان کرکٹر راشد خان ان دنوں بھارت میں موجود ہیں، جہاں وہ آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

پاکستان کی طرح بھارت میں بھی آج عید الفطر منائی جاری ہے، ایسے میں بھارت میں موجود مسلمان کرکٹرز بھی عید منارہے ہیں۔

افغان کرکٹر راشد خان نے اپنی عید منانے کی تصاویر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے مہندی سے ملتے جلتے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

ایک تصویر میں ان کے ہراہ گجرات ٹائٹنز کے کھلاڑی بھی موجود ہیں جس کی تصویر بھی انہوں نے شیئر کی ہے جبکہ اس تصویر میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی کرتا شلوار پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے راشد خان نے لکھا کہ بائیو ببل سے آپ کو عید مبارک، امید ہے کہ آپ اپنی عید اپنے پیاروں کے ساتھ منائیں گے۔

انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو عید مبارک، اللہ آپ کو کثرت سے نوازے۔ عید کی دعاؤں میں ہمیں بھی یاد رکھنا۔

واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت بھارت، بنگلادیش اورسری لنکا میں عید الفطر منائی جارہی ہے جبکہ افغانستان میں یکم مئی بروز اتوار کو ہی عید منائی جاچکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }