پچاس ہزار سے زائد رنز بنانے والے کھلاڑی کے چند میچز ریکارڈ سے حذف

58

انگلینڈ کے شہرہ آفاق بیٹسمین لیجنڈ ڈبلیو جی گریس کے کیرئیر کے چند میچز کو وژڈن نے اپنے ریکارڈ سے حذف کر دیا ہے۔

فرسٹ کلاس کیرئیر میں پچاس ہزار سے زائد رنز کرنے والے عالمی کرکٹ کے واحد کھلاڑی ڈبلیو جی گریس کے کیرئیر سے 10 فرسٹ کلاس میچز کو وژڈن نے یہ کہہ کر حذف کر دیا ہے کہ مذکورہ میچز فرسٹ کلاس سطح کے نہیں تھے۔

وژڈن نے وکٹورین دور کے لیجنڈ بیٹسمین کے کیرئیر کے 114 سال بعد ان کے کیرئیر کے دس میچز میں بنائے گئے 685 رنز، 67 وکٹیں اور دو سنچریز کا ریکارڈز کی کتابوں سے مٹا دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈبلیو جی گریس وکٹوریہ انگلینڈ کی اپنے زمانے کی سب سے بڑی مشہور اور طاقت ور شخصیت رہے ہیں۔

دس میچوں کی محنت ضائع ہونے کے باوجود ڈبلیو جی گریس کے ریکارڈ میں اب 54211 رنز جمع ہیں، جبکہ 2809 وکٹیں اور 124 سنچریز شامل ہیں جو انہوں نے 1865 سے 1908 کے درمیان اپنے 44 سالہ کیرئیر کے دوران بنائے تھے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سو سے زائد فرسٹ کلاس سنچریز بنانے والے ڈبلیو جی گریس کے کیرئیر ریکارڈ کو وژڈن کے کرکٹ شماریات اور تاریخ دانوں کی ایسوسی ایشن نے حذف کیا ہے۔

وژڈن کے ایڈیٹر لارنس بوتھ نے ڈبلیو جی گریس کے ریکارڈ میں ردوبدل کے حوالے سے بتایا کہ اب وقت آ گیا ہے ہمیں حقیقت کو تسلیم کرنا ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }