پاکستان اور چین سے خطرات، بھارت اگلے ماہ ایس 400 میزائل سسٹم نصب کریگا

82

امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان اور چین کی جانب سے درپیش خطرات کے تناظر میں اگلے ماہ تک روسی ساختہ جدید ترین میزائل سسٹم ایس 400 نصب کرے گا۔

امریکی ڈیفنس انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر لفٹیننٹ جنرل اسکاٹ بیریئر کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے دفاع کے لیے فوج کے تمام شعبوں اور اسٹریٹجک جوہری فورسز کو جدید بنانے پر عمل پیرا ہے۔ پاکستانی اور چینی خطرات سے نمٹنے کے لیے روسی ساختہ ایس 400 میزائل سسٹم کی تنصیب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

لفٹیننٹ جنرل بیریئر نے امریکی سینیٹ کی مسلح سروسز کمیٹی کے اراکین کو بتایا کہ بھارت کو دسمبر میں روسی ساختہ فضائی دفاعی سسٹم ایس 400 کی پہلی کھیپ ملی تھی جو وہ جون 2022ء تک سرحد پر نصب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

امریکی ڈیفنس انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ بھارت اپنی ہائپر سونک، بیلسٹک، کروز اور ایئر ڈیفنس میزائل صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے مسلسل اقدامات کررہا ہے اور اس نے 2021ء میں متعدد تجربات بھی کیے تھے۔ خلا میں بھی بھارتی سیٹلائٹس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Advertisement

لفٹیننٹ جنرل اسکاٹ بیریئر کا کہنا تھا کہ بھارت وسیع تر عسکری جدت اور ملکی دفاعی پیداوار پر توجہ دے رہا ہے کیونکہ وہ خطے میں قائدانہ کردار ادا کرنے اور بحر ہند کے علاقے میں سکیورٹی فراہم کرنے والے ملک کے طور پر سامنے آنا چاہتا ہے۔

لفٹیننٹ جنرل بیریئر نے مزید کہا کہ بھارت نے یوکرین پر روس کے فوجی حملے کے معاملے پر غیرجانبدار مؤقف اپنایا اور روس کے ساتھ بھارت کے دیرینہ تعلقات اب بھی مستحکم ہیں۔ اس نے روس کے ساتھ وزیر خارجہ اور وزیر دفاع پر مشتمل ٹو۔ ٹو فارمیٹ کی پہلی ملاقات دسمبر میں کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }