نائجیریا، چرچ میں نہتے افراد پر حملہ، 50 سے زائد افراد کی ہلاکت کا امکان

44

نائجیریا میں ریاست اونڈو کے ایک کیتھولک چرچ میں  حملہ آوروں نے عبادت گزاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ واقعے میں پچاس سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیریا کی ریاست اونڈو کے گورنر اناکونرین اکیریڈولو نے بتایا کہ جنوب مغربی نائجیریا میں ایک کیتھولک چرچ میں اتوار کے روز مسلح افراد نے درجنوں عبادت گزاروں کو ہلاک کر دیا۔

اس ضمن میں گورنر نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ میں اپنے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پرسکون اور چوکس رہیں۔ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ میں نے سکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہوں سے بات کی ہے اور مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ ریاست کے اونڈو علاقے میں حالات کی نگرانی اور معمول کو بحال کرنے کے لیے سکیورٹی اہلکارتعینات کیے جائیں گے۔”

ملک کے پارلیمان میں علاقے کی نمائندگی کرنے والے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران چرچ کے پادری کو اغوا کر لیا گیا۔ ان کے مطابق اس حملے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے گھناؤنا قرار دیا۔

Advertisement

دریں اثناء، مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے اتوار کے خصوصی مذہبی اجتماع کے دوران چرچ پر دھاوا بول دیا اور عبادت گزاروں پر فائرنگ کی۔ اس میں کچھ دھماکا خیز مواد بھی استعمال کیا گیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق زیادہ تر افراد گولی لگنے سے ہلاک اور زخمی ہوئے۔

متاثرین میں مذہبی اجتماع میں شامل ارکان کے ساتھ ہی کئی بچے بھی شامل ہیں۔ حملہ آوروں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے، جو حملے کے فوراً بعد فرار ہو گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }