کرکٹر آصف آفریدی کی اپنی بیٹی کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست

55

کرکٹر آصف آفریدی کی اپنی بیٹی کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست

کرکٹر آصف آفریدی نے اپنی بیٹی کی جلد صحتیابی کے لیے عوام سے دعاؤں کی درخواست کردی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے کھلاڑی آصف آفریدی نے اپنی بیٹی کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

آصف آفریدی نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ سب میری بیٹی کی صحت کے لیے دعائیں کریں۔

بعد ازایں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ان کو حوصلہ دیتے ہوئے ان کی بیٹی کے لیے دعائیں کیں اور کہا کہ انشا اللّٰہ، آپ کی بیٹی جلد ٹھیک ہوجائے گی۔

https://twitter.com/RealHa55an/status/1533890528743399424

واضح رہے کہ 35 سالہ آل راؤنڈر پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی جانب سے کھیل رہے ہیں جس طکی جانب سے انہوں نے 5 میچز کھیلے ہیں۔

آصف آفریدی نے پی ایس ایل 7 میں 14.25 کی اوسط سے 8 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }