اظہر علی کی وائٹ بال کرکٹ میں واپسی

68

قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کی تین سال بعد وائٹ بال کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے موسم گرما کے ون ڈے کپ میں ووسٹر شائر ریپڈز کے لیے کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

پاکستانی بلے باز کاؤنٹی چیمپئن شپ کھیلنے کے تیار ہوگئے ہیں جبکہ وہ 50 اوورز کے کپ میں بھی شامل ہوں گے۔

ووسٹرز شائر کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ اظہر علی نے رواں سال اگست میں ہونے والے 50 اوورز کے مقابلوں کے لیے اسکواڈ کا حصہ بننے پر رضامندی ظاہر کردی ہے جس سے ووسٹرز کی شان و شوکت میں اضافہ ہوگا۔

اظہر علی نے کہا کہ مجھے لسٹ اے کرکٹ بہت پسند ہے اور رائل لندن کپ کی پوری مہم کھیلنے کے قابل ہونے پر مجھے خوشی ہے۔

ریپڈز نے گذشتہ سال کے مقابلوں میں کچھ اچھی فتوحات حاصل کی تھیں، جس میں ایسیکس کے  خلاف جیتنے کے لیے شاندار کارکردگی بھی شامل تھی۔

ریپڈز نے پچھلے سال کے مقابلے میں کچھ اچھی فتوحات حاصل کی تھیں، جس میں ایسیکس کی جیتنے کے لیے شاندار کارکردگی بھی شامل تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اسکواڈ میں کچھ اچھے کھلاڑی ہیں اور ہمارے پاس اچھی کارکردگی دکھانے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ میں ان کی مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکوں گا اور ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر سکوں گا، اور پھر کون جانتا ہے کہ کیا ہو سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ لسٹ اے میچوں میں 47.20 کی اوسط سے 17 سنچریوں اور 36 نصف سنچریوں کے ساتھ 6,278 رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ اظہر علی نے تین سال قبل سمرسیٹ کے لیے کھیلا تھا اور 50 اوور کے مقابلے میں انھیں ٹائٹل جیتنے کی راہ دکھائی تھی۔

انہوں نے 53 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 36.2 کی اوسط سے 1845 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ انہوں نے 2018 میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }