یورپ میں مہنگائی آسمان پر، جرمنی کا گیس ایمرجنسی پلان الرٹ میں اضافے پر غور

59

یورپی یونین میں شامل ممالک کی معاشی ترقی میں جون کے مہینے میں شدید گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ آج بروز جمعرات سامنے آنے والے سروے کے نتائج کے مطابق بڑھتی ہوئی قیمتوں نے کورونا وبا کے بعد معمول پر آنے والی معیشت کو ایک بار پھر بڑے چیلنج سے دوچار کر دیا ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل کے چیف بزنس اکانومسٹ کرس ولیمسن نے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیوں میں دیکھی جانے والی سست روی کی بڑی وجہ قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے۔ کرس ولیمسن کے مطابق یہ 2008ء کے عالمی معاشی بحران کے بعد سب سے زیادہ غیرمتوقع صورت حال ہے۔

دوسری جانب جرمنی کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے گیس کی فراہمی میں کی جانے والی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں گیس ایمرجنسی پلان کا الرٹ لیول بڑھایا جا سکتا ہے۔

Advertisement

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جرمنی کے وزیر معیشت رابرٹ ہیبک نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ملک میں اس وقت گیس قلت کی شکار اشیا میں سے ایک ہے، روس نے جرمنی کو گیس کی فراہمی میں کمی کر دی ہے اور ایسی صورتحال میں ملک میں جاری گیس ایمرجنسی پلان الرٹ میں اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس 24 فروری کو روس کی جانب سے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز سے ہی یورپ کے ممالک کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے خدشات کا سامنا ہے۔ امریکا اور یورپی ممالک کی اکثریت یوکرین کی حمایت کر رہے ہیں اور انہوں نے روس سے خام تیل اور گیس کی درآمدات پر جزوی پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ ان میں سے زیادہ تر ممالک کا گیس کے لیے مکمل انحصار روس پر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }