چین، حکومت کا بیرون ملک سے آنے والوں کیلئےکووڈ پابندیوں میں نرمی کا اعلان

75

چینی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

جاری کردہ  ہدایات کے مطابق بیرون ملک سے چین آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ کا وقت چودہ کے بجائے سات دن کردیا گیا ہے۔اسی طرح گھر میں صحت کی مانیٹرنگ کا وقت بھی 7 دن سے کم کرکے 3 دن کردیا گیا ہےجبکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کے قریبی رشتے داروں کے لیے بھی قرنطینہ کی شرائط کو نرم کیا گیا ہے۔

چین کی جانب سے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ پابندیوں کو بتدریج کم کیا جارہا ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کی قسم اومیکرون سے متاثر کسی فرد سے دوسرے میں اس کے پھیلاؤ کا وقت کم ہونے کی وجہ سے قرنطینہ کی مدت میں کمی کی گئی ہے۔

Advertisement

یاد رہے، چین نے مئی میں کچھ ممالک سے آنے والے افراد کے لیے کووڈ ٹیسٹ کی ضرورت کو بھی ختم کردیا تھا۔

علاوہ ازیں، چین کے دارالحکومت بیجنگ اور شنگھائی نے 28 جون کو کوئی نیا کووڈ کیس رپورٹ نہیں کیا، یہ فروری کے بعد پہلی بار تھا جب مقامی سطح پران دونوں شہروں کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔ چین بھر میں مجموعی طور پر چوبیس گھنٹوں میں مقامی سطح پر وائرس کے پھیلاؤ سے بائیس افراد میں کووڈ کی تصدیق ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }