یواے ای کے قوانین مزدروکوہرقسم کاتحفظ فراہم کرتے ہیں(قونصل جنرل حسین محمد)

2

یواے ای کے قوانین مزدروکوہرقسم کاتحفظ فراہم کرتے ہیں

اپنے حقوق پہچانیں اورایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں

کسی مسئے یاپریشانی کی صورت میں ہیلپ لائین 80084پرکال کریں

(قونصل جنرل حسین محمد)

  قونصل جنرل پاکستان قونصلیٹ دبئی جناب حسین محمد کی جانب سے یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے لیئے یہاں کے لیبرقوانین کے مطابق فرائض وحقوق کی آگاہی پرمبنی ایک ویڈیو پیغام

دبئی (اردوویکلی):ہماری سوچ اور طرزعمل نہ صرف ہماری ذات بلکہ ملک کی پہچان بنتاہے۔یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیز کے حقوق اور انکے تحفظ بارے انکوآگاہی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،یواے ای میں کام کرنے والے مردحضرات اور خواتین کے لیئے ایک جیسی سہولیات ہیں ان دونوں میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں۔
امارات میں کام کرنے والے اوورسیزکے پاس ورک پرمٹ کاہونابہت ضروری ہے ورک پرمٹ کے بغیرکام کرنا قانونی طورپرجرم ہے ان خیالات کااظہارپاکستان قونصلیٹ دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد کی جانب سے پاکستانیز ورکرزکوانکوحقوق  اور انکے تحفظ بارے آگاہی فراہم کرنے کے لیئے تیارکی گئی ایک خصوصی ویڈیومیں بتایاگیاہے
ملازم اور آجرکے درمیان طے پانے والے 2سالہ مدت ملاززمت(کنٹریکٹ )پر دونوں کے دستخط ہونے چاہییں معاہدے کی ایک کاپی ملازم کے پاس ہونی چاہیئے جووہ سنبھال کررکھے، اور معاہدے کی مکمل پاسداری کرے ۔
عارضی مدت ملازمت(پروبیشن پیریڈ) کادورانیہ 6ماہ سے زیادہ نہیں ہوسکتا۔اس دوران مالک 14دن کانوٹس دیکرملازم کونوکری سے نکال سکتاہے اور اگرملازم جاب چھوڑناچاہے تو وہ مالک کو 1ماہ کانوٹس دیگا۔اگرمالک کوبتائے بغیرملازم نے جاب چھوڑ دی تو اس پرایک سال کابین لگ سکتاہے ۔
ویڈیومیں بتایاگیاہے کہ کسی بھی کمپنی میں کام کرنے والے ملازم کے ورک پرمٹ ،میڈیکل انشورنس،ویزہ اور رہائش کا ذمہ دار کمپنی یامالک ہوگا۔کوئی بھی کمپنی یا مالک کسی ملازم کاپاسپورٹ اپنے پاس رکھنے کامجازنہیں ۔مالک ملازم سے 8گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی نہیں لے سکتا جس میں ایک گھنٹہ کاآرام بھی شامل ہے اس سے زائد گھنٹے ڈیوٹی لینے پراوورٹائم پے کرنا ہوگا۔ہفتہ میں ایک دن تعطیل ہوگی ۔ایک سال مکمل ہونے پر ملازم 30 دن کی چھٹی لے سکتاہے۔ بیماری کی صورت میں زیادہ سے زیادہ 90دن چھٹی مل سکتی ہے
اگرمالک ملازم کوتنخواہ نہ دے یاکام کی جگہ محفوظ نہ ہوتوملازم بغیربتائے ملازمت تبدیل کرسکتاہے ملازمت ختم ہونے کی صورت میں مالک ملازم  کوگریچوئٹی دینے کاپابند ہے ایک سال سے کم نوکری پرکوئی گریچوئٹی  نہیں،5سال تک کام کرنے پرہرسال کے حساب سے بنیادی تنخواہ کا80فی صد گریچوئٹی دیناہوگی 5سال سے زائدمدت ملازمت مکمل ہونے پرہرسال کے حساب سے پوری بنیادی تنخواہ دیناہوگی۔اگرمالک یاکمپنی گریچوئٹی نہ دے یاپاسپورٹ روک لے یاکسی قسم کے  یواے ای لیبرلاکی شکائت کی صورت میں ملازم تسہیل سینٹرجاکرشکائیت درج کراسکتاہے وہاں سے منسٹری آف ہیومن ریسورسز وایمیرٹائزیشن (منسٹری آف لیبر)مالک اور ملازم کے درمیان مصالحت کی کوشش کریگی  صلح نہ ہونے پرآپکاکیس لیبر کورٹ کوبھیج دیاجائیگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }