بے بسی کا منظر، 8 سالہ بھارتی بچے کی گود میں 2 سالہ بھائی کی لاش

93

بھارت میں سوشل میڈیا پر دو کمسن بھائیوں کی ایک درد ناک تصویر وائرل ہے جس پر دنیا بھر سے صارفین اظہار افسوس کر رہے ہیں۔ یہ تصویر ایک دو سالہ بچے کی کفن میں لپٹی لاش کی ہے جس کا ایک بازو کفن سے باہر لٹکا ہوا ہے اور اُس کا آٹھ سالہ بڑا بھائی اُس کی لاش گود میں لیے سڑک کنارے ایک دیوار سے سہارا لے کر بیٹھا ہوا ہے۔

Advertisement

یہ منظر بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے قصبے مورینا کا ہے۔ آٹھ سالہ بچہ گلشن اپنے دو سالہ بھائی راجا کی لاش کے ساتھ ہے جبکہ ان بچوں کا باپ پوجا رام جادیو انہیں گھر لے جانے کے لیے کسی سواری کی تلاش میں گیا ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پوجا رام اپنے دو سالہ بیٹے کو ایک مقامی ہسپتال سے ایمبولینس پر ڈسٹرکٹ ہسپتال مورینا لے کر آیا تھا۔ پیٹ میں پانی جمع ہونے اور سوجن کی تکلیف کا شکار راجا دورانِ علاج جان کی بازی ہار گیا تھا لیکن وہ ایمبولینس جو اسے یہاں تک لے کر آئی تھی، واپس جا چکی تھی۔

دلت طبقے سے تعلق رکھنے والے پوجا رام نے ڈاکٹروں اور ہسپتال کے عملے سے درخواست کی کہ وہ 30 کلومیٹر دور واقع اس کے گاؤں تک جانے کے لیے سواری فراہم کر دیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے انکار پر پوجا رام اپنے بیٹوں راجا اور گلشن کو تنہا چھوڑ کر کسی سواری کی تلاش میں نکلا تھا کیونکہ ہسپتال کی ایمبولینس کا کرایہ بھرنے کی سکت اُس میں نہیں تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلشن اپنے مردہ بھائی کو گود میں لیے آدھے گھنٹے تک وہیں بیٹھا رہا۔ اس کی لاش سے مکھیاں اڑاتا رہا اور اس دوران اُس کی آنکھوں سے ایک آدھ آنسو بھی بہہ نکلتا۔ اسی اثناء میں وہاں ایک ہجوم اکٹھا ہوگیا اور پولیس کو اطلاع کی گئی۔ ایک پولیس افسر یوگندر سنگھ وہاں پہنچا جس نے لاش کو اٹھایا اور گلشن کے ساتھ دوبارہ مورینا ہسپتال آیا۔ وہاں سے اُس نے پوجا رام اور اس کے بیٹوں کے لیے ایمبولینس کا بندوبست کرکے اُنہیں اُن کے گاؤں روانہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }