تقریباً 4 لاکھ بھارتی شہریت چھوڑ کر بیرون ممالک چلے گئے، بھارتی وزارتِ داخلہ

63

بھارتی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ تین برسوں کے دوران تقریباً تین لاکھ 92 ہزار سے زائد بھارتی باشندے اپنی مقامی شہریت ترک کرکے بیرون ملک جا بسے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے زیادہ تر افراد نے امریکی شہریت حاصل کی جو بھارتی تارکین وطن کا سب سے پسندیدہ ملک ہے۔

وزارت داخلہ نے اس حوالے 2019ء سے 2021ء تک کا اپنا ڈیٹا پیش کیا جس سے پتا چلتا ہے کہ گزشتہ برس مجموعی طور پر جن ایک لاکھ 63 ہزار لوگوں نے بھارتی شہریت ترک کی، ان میں سے 78 ہزار امریکی شہری بن گئے۔

ان اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین برسوں سے اپنے بھارتی پاسپورٹ ترک کرنے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ 2019ء میں ایک لاکھ 44 ہزار سے زیادہ افراد نے اپنی بھارتی شہریت ترک کی تھی تاہم 2020ء میں اس رجحان میں کچھ کمی آئی اور تقریباً 85 ہزار افراد نے وطن چھوڑا لیکن گزشتہ برس اس رجحان میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔

سرکاری ڈیٹا کے مطابق گزشتہ برس تقریباً 1400 افراد اپنی بھارتی شہریت ترک کرکے چین چلے گئے جبکہ 48 نے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کے لیے اپنی بھارتی شہریت ترک کر دی۔ تاہم حکومت نے اس ضمن میں مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں کہ پاکستان اور چین منتقل ہونے والے افراد زیادہ تر کون تھے۔ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ برس اپنی بھارتی شہریت ترک کرنے والے افراد کی سب سے بڑی تعداد یعنی 78 ہزار 284 باشندے امریکہ منتقل ہوگئے۔ اس کے بعد دوسرے نمبر آسٹریلین شہریت 23,533 افراد نے، کینیڈین شہریت 21,597 باشندوں نے اور برطانوی شہریت 14,637 بھارتی باشندوں نے حاصل کی۔

Advertisement

حکومت کے مطابق پچھلے تین برسوں میں بھارتی شہریوں نے 103 ممالک میں ہجرت کی۔ ان میں سے 7,046 افراد سنگاپور گئے، 3,754 سویڈن میں آباد ہو گئے جبکہ 170 بھارتیوں نے بحرین کی شہریت اختیار کرلی۔ 12 افراد ایران جبکہ ایک شخص نے عراق کی شہریت بھی حاصل کی۔ اس کے علاوہ اٹلی، جرمنی اور اسپین جیسے یورپی ممالک میں بھی گزشتہ تین برسوں کے دوران مقامی شہریوں کے طور پر ہزاروں بھارتی نژاد افراد مستقل آباد ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }