پیرس کی ’ٹیکس ورلڈ‘ میں پاکستانی مصنوعات کی بھرپور پذیرائی

23
Print Friendly, PDF & Email

کراچی: پیرس میں منعقدہ ٹیکسٹائل اپیرل مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شریک پاکستانی کمپنیوں کو امریکا، برطانیہ، ترکی، جرمنی، فرانس اور یورپی یونین کے دیگر ملکوں سمیت وسط ایشیائی ممالک کے خریداروں کی جانب سے بھرپور رسپانس حاصل ہوا ہے۔

پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیوں نے پیرس ٹیکس ورلڈ نمائش میں اپنی اعلی اور معیاری مصنوعات کے ساتھ بھرپور انداز سے شرکت کی، نمائش میں پاکستان سے بھی 11 فیبرک اور لیدر مینوفیکچررز نے حصہ لیا۔

پیرس دنیا کے بڑے فیشن دارالحکومتوں میں سے ایک کے طور پر یورپ، مغربی اور مشرقی اور مشرق وسطی کی مارکیٹوں میں برانڈز کو فروغ دینے اورانہیں فروخت کرنے کے لیے بہترین جگہ ہے۔

فرینکفرٹ کے زیرانتظام فرانس میں سہ روزہ  ٹیکس ورلڈ، اپیرل سورسنگ، لیدر ورلڈنمائش فیشن کے بڑے مرکز پیرس میں اختتام پزیر ہو گئی ۔

ٹیکس ورلڈ، اپیرل سورسنگ، لیدر ورلڈ پیرس 2022 میں بنگلا دیش، چین، کوریا، بھارت، تائیوان، ترکی اور پاکستان کے بڑے مینوفیکچرنگ ممالک سے 400 سے زائد نمائش کنندگان فیشن مصنوعات کی عالمی رینج کی نمائش میں حصہ لیا۔

Advertisement

پورے یورپ سے تمام بڑے خریداروں نے جولائی 2022 ایڈیشن میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا، جبکہ پاکستان سے نمائش کنندگان اپنی پراڈکٹس دنیا کے سامنے پیش کیں، خیال رہے کہ کرونا وبا کے خاتمے کے بعد یہ پہلی نمائیش ہے۔

واضح رہے کہ ٹیکس ورلڈ کی یہ نمائش خصوصی طور پر کپڑوں اور فیشن کی صنعت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کیلئے منعقد کی جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.