افغان ایران سرحد پرطالبان اورایرانی سرحدی محافظوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں ایک طالبان جاں بحق ہوگیا ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں سرحدوں پر کشیدگی میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ آج افغان صوبے نمروزاور ایرانی شہرہیرمند کی سرحد پردونوں فریقین کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
افغان حکام کے مطابق آج ہونے والے واقعے میں ان کا ایک افسرجاں بحق اورایک اہل کارزخمی ہوگیا ہے۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی ذمے داری دونوں فریقین ایک دوسرے پرعائد کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اگست میں طالبان کے برسراقتدارآنے کے بعد سے افغانستان و ایران سرحد پرسرحدی محافظوں کے درمیان متعدد جھڑپیں ہوچکی ہیں۔ گزشتہ ماہ ہوانے والی جھڑپ میں بھی ایک ایرانی سرحدی محاٖفظ ہلاک ہوا تھا۔
Advertisement
نمروزپولیس کے ترجمان بہرام حقمل نے غیرملکی خبررساں ایجنسی سے گفت گو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تصادم میں ہمارا ایک اہل کارہلاک اورایک زخمی ہوا ہے۔
دوسری جانب ایرانی صوبے شہرستان ہیرمند کے شہرہیرمند کے حکام میثم نے ایرانی خبرایجنسی فارس کے حوالے سے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ ہونے والی سرحدی جھڑپ میں ہمارا کوئی جوان ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق تصادم اس وقت ہوا جب طالبان فورسزنے اس علاقے میں اپنا جھنڈا لہرانے کی کوشش، جہاں بین الاقوامی سرحدی قوانین کے مطابق جھنڈا لگانے کی اجازت نہیں اوراسی معاملے پر پیدا ہونے والی کشیدگی کی وجہ سے دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
یاد رہے کہ ایران کی جانب سے طالبان حکومت کو تاحال تسلیم نہیں کیا کیا گیا ہے۔
Advertisement