پاکستانی ٹیم کے لیجنڈری کھلاڑی انتقال کرگئے
پاکستان ہاکی کے لیجنڈ اولمپئن منظور حسین جونیئر انتقال کرگئے ہیں۔
پاکستان ہاکی کے لیجنڈ اولمپئن منظور حسین جونیئر کی وفات کی تصدیق ان کے صاحبزادے فیصل منظور نے کردی ہے۔
اولمپئن منظور حسین جونیئر دل کا دورہ پڑنے کے بعد لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالقِ حقیقی سے جاملے۔
رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی ان کے دل کے شریان میں تین اسٹنٹ ڈالے جاچکے ہیں جب کہ ان کا انتقال 64 برس کی عمر میں ہوا ہے۔
Advertisement
پاکستان ہاکی کا سرمایہ منظور حسین جونیئر نے 175 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 86 گول اسکور کیے ہیں جب کہ انہوں نے1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
Advertisement
علاوہ ازیں وہ 1978 اور 1982 کی ہاکی ورلڈ کی فاتح قومی ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں جب کہ انہوں نے 1982 کے فائنل میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
حکومت پاکستان نے ہاکی کے میدان میں نمایاں کارکردگی پر انہیں 1984 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کے اعزاز سے بھی نوازا تھا۔
Advertisement