حریت رہنماؤں کی کشمیریوں سے 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل

143

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے 5 اگست کو یوم استحصال کے موقع پر  پر کشمیری عوام سے تحریک آزادی کی کامیابی میں ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 5اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں تاکہ دنیا کو یہ مضبوط پیغام دیا جا سکے کہ کشمیری جموں و کشمیر پربھارت کے غیر قانونی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے۔

 نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں 5اگست 2019 کو بھارتی استعمار کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے حریت رہنما نے کہا کہ بھارت نے اس دن مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت چھین لی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی انضمام کی کوشش بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جو ایک قابض ریاست کے طور پر بھارت کوکسی بھی یکطرفہ کارروائی سے سختی سے روکتی ہیں۔

خریت رہنما نے اسے غیر اخلاقی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب مقبوضہ جموں و کشمیر کے پورے علاقے اور اس کی آبادی کو ایک سال سے زائد عرصے تک محاصرے میں رکھ کر یرغمال بنایا گیا اور مواصلاتی بندش لگا دی گئی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پوری کشمیری قیادت، سول سوسائٹی کے ارکان، دانشوروں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور وکلاء کو مکمل طورپر خاموش کرانے کے لیے گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا۔

حریت رہنما نے کہا کہ بھارت کو اس حقیقت کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ غیر قانونی طاقت کا استعمال قوموں کی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ہمیشہ ناکام رہاہے اور کشمیر میں بھی ایسا ہی دیکھنے میں آیا عوام بھارت کے وحشیانہ جبر کے باوجود اپنی جدوجہد سے دستبردارہونے کے لئے تیارنہیں ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }