پاکستان بمقابلہ افغانستان؛ اہلیہ کی عمرگل سے خصوصی درخواست
افغانستان کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2022 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
محمد نبی کی قیادت میں افغانستان کرکٹ ٹیم نے ایشیاکپ 2022 میں اب تک کھیلے گئے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ انہوں نے سری لنکا کے خلاف آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔
بنگلادیش کے خلاف دوسرے میچ میں افغان ٹیم کی بولنگ یونٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس مرتبہ انہوں نے بنگلادیش کو 20 اوورز میں 127 رنز تک ہی محدود رکھا تھا جب کہ مقررہ ہدف 18.3 اوورز میں پورا کرلیا تھا۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کی بولنگ سائیڈ پر اگر غور کیا جائے تو ماہرین کا خیال ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہیں گے۔
ایسی صورت میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کی اہلیہ نے شوہر سے خصوصی درخواست کی ہے۔
عمر گل کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک ٹوئٹ کیا گیا تھا جس میں انہوں نے افغان کھلاڑیوں کو سپر فور مرحلے میں پہنچنے پر مبارک باد دی تھی۔
Advertisement
Another thriller from the boys. Magnificent all round performances by each of the players with some amazing fielding takes us to the super 4. Super proud of this team. Just a few more games to win inshaAllah. @ACBofficials #AsiaCup2022
— Umar Gul (@mdk_gul) August 30, 2022
اس ٹوئٹ کے جواب میں عمر گل کی اہلیہ ڈاکٹر مریم نقش نے درخواست کی کہ ’پاکستان کے خلاف ذرا ہاتھ ہولا رکھنا کوچ صاحب، مبارک ہو‘۔
Advertisement
Pakistan k khilaf zara haat hola rakhna coach saab congratulations https://t.co/VAmlAleWUz
— Dr Mariamnaqsh (@MariamNaqsh) August 30, 2022
دونوں کے درمیان تبادلہ یہی نہیں رکا بلکہ عمر گل نے ہسنتے ہوئے ایموجی کے ساتھ ’اوکے‘ کا جواب دیا، بعض ازاں ان کی اہلیہ نے بھی جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ عجیب تناؤ میں مبتلا ہیں‘۔
Matlab ajeeb tension may daldia hy
Advertisement
— Dr Mariamnaqsh (@MariamNaqsh) August 30, 2022
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے افغانستان سے ٹکرانے کے قوی امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کا ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز، دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی
پاکستان نے ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز 28 اگست کو بھارت کے خلاف شکست سے کیا تھا جب کہ پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف جمعہ کو کھیلے گی۔
Advertisement